بھارتیہ جنتا پارٹی کے ذریعہ ریاستی وزیر پی ڈبلیو ڈی اروپ بسواس کے ذریعہ
لال بتی استعمال پر سخت تنقید کیے جانے کے بعد وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے
لال بتی سے متعلق مرکزی حکومت کے فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ نہ وہ
مرکزی حکومت کے فیصلے کو قبول
کرتے ہیں اور نہ ہی ان کے فیصلے کو ماننے پر
مجبور ہیں ۔وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ہم اس قانون کے
مخالف ہیں جس کے ذریعہ ریاستی حکومت کے دائرکار میں دخل اندازی کی کوشش کی
گئی ہو۔میں اور میرے وزراء لال بتی کا استعمال نہیں کرتے ہیں ۔